حلف نامہ فارم میں تبدیلی کا معاملہ ،ْ ذمہ داروں کے تعین کیلئے راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت تین رکنی کمیٹی کااجلاس (آج)ہوگا

ر نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا ،ْ احسن اقبال اور مشاہد اللہ کمیٹی میں شامل

اتوار 8 اکتوبر 2017 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) حلف نامہ فارم میں تبدیلی کے معاملہ پرذمہ داروں کے تعین کیلئے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی زیرصدارت تین رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج ) پیر کو ہوگا گزشتہ رزپاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا اور نشاندہی کیلئے سینٹ میں قائد ایوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹر مشاہد اللہ خان شامل ہیں۔ کمیٹی (آج)پیر سے کام کا باقاعدہ آغاز کریگی۔کمیٹی اپنی رپورٹ مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کو پیش کرے گی جس کی روشنی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔