آئینی اداروں کو دھمکیاں اور گالیاں دینے والے آج بھی عدالتوں سے مفرور ہیں،

تمام حقوق موجود ہونے کے باوجود شریف خاندان عدالتوں میں پیش ہورہا ہے، ڈیڑھ سال کے ٹرائل کے باوجود نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، پاکستان کی عوام نے اعتماد کرکے محمد نواز شریف کو وزیراعظم بنایا وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 11:53

آئینی اداروں کو دھمکیاں اور گالیاں دینے والے آج بھی عدالتوں سے مفرور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال کے ٹرائل کے باوجود نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا‘ تمام حقوق موجود ہونے کے باوجود شریف خاندان عدالتوں میں پیش ہورہا ہے‘ آئینی اداروں کو دھمکیاں اور گالیاں دینے والے آج بھی عدالتوں سے مفرور ہیں‘ پاکستان کی عوام نے اعتماد کرکے محمد نواز شریف کو وزیراعظم بنایا۔

(جاری ہے)

پیر کو مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال ٹرائل کے باوجود نواز شریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ کچھ نہ ملا تو نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کردیا گیا۔ آئین اور قانون کے احترام میں نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوئے۔ آئینی اداروں کو دھمکیاں اور گالیاں دینے والے آج بھی مفرور ہیں۔ پاکستان کی عوام نے اعتماد کرکے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا حسن اور حسین نواز پاکستان کے رہائشی نہیں ہیں تمام حقوق موجود ہونے کے باوجود شریف خاندان عدالتوں میں پیش نہیں ہورہا ہے۔