نیب ریفرنسزمیں نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد پر فردجرم13اکتوبرکو عائد کی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اکتوبر 14:14

نیب ریفرنسزمیں نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد پر فردجرم13اکتوبرکو ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر۔2017ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے بچوں پر نیب کے 3ریفررنسز میں فرد جرم13اکتوبرکو عائد کی جائے گی- اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور ملزمان کے خلاف اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پراسیکیوٹر کی درخواست پر حسن نواز اور حسین نواز کا مقدمہ الگ سے ٹرائل کرنے کی استدعا منظور کرلی ہے۔عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل کی درخواست پر ان کی9 اکتوبر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا تاہم ان مقدمات کی سماعت کو 15 روز کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان مقدمات میں دیگر ملزمان پر فرد جرم 13 اکتوبر کو عائد ہو گی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ حسن نواز اور حسین نواز کو اس مقدمے سے الگ کر دیا گیا ہے اس لیے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی