سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

نیب میں پیشی کیلئے وطن واپسی کے باوجود ائیر پورٹ سے گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ،ْمریم نواز سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں پیشی کیلئے وطن واپسی کے باوجود ائیر پورٹ سے گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران انہوں نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ نیب میں پیشی کیلئے وطن واپسی کے باوجود ایئرپورٹ سے گرفتاری انتقامی کاروائی ہے تاہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے۔