نیب ریفرنسز سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں، حسن نواز

کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے، گزشتہ 24 سال سے لندن میں رہائش پذیر ہیں، پاکستان سے فرار نہیں ہوا ،سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کا بیان

پیر اکتوبر 15:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں،کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔ پیر کو ۔نیب کارروائی پر لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی کارروائی سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے، کوئی ایسا جرم نہیں کیا جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

حسن نواز نے کہا کہ ہم اشتہاری ہوہی نہیں سکتے، پچھلے 24 سال سے لندن میں رہائش پذیر ہیں، جس شہر اور جس ملک میں رہائش پذیر ہیں آج بھی وہیں پر ہیں اور ایسا کوئی کام نہیں کیا، نہ پاکستان سے فرار ہوا ہوں جس پر اشتہاری قرار دیا جائے۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس، العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انویسمنٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔