نواز شریف صرف لوٹی دولت بچانے کیلئے عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں،اشرف خان سوہنا

مہنگائی ،بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے ن لیگ کے طرز حکمرانی کوواضح کردیا ہے ،رہنماتحریک انصاف

پیر اکتوبر 19:08

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر محمداشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوریت کو نہیں بچا رہے وہ صرف لوٹی دولت بچانے کے لئے عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں،مہنگائی ،بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے ن لیگ کے طرز حکمرانی کوواضح کردیا ہے ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہے ہیں، ن لیگ ملک کو معاشی لحاظ سے تباہی کی جانب لے گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،محمداشرف خاں سوہنا نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں معاشی ناہمواریوں اور کرپشن کے ذریعے عام آدمی کا کچومر نکال دیا ہے۔تحریک انصاف کرپٹ مافیا کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھے گی، تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور اسکے کارکن متحد اور منظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک شخص کے لئے قانون میں تبدیلی سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن اپنے مفادات کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔