سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے جو عوام کو انصاف فراہم کر رہی ہے، رکن قومی اسمبلی قاری یوسف

پیر 9 اکتوبر 2017 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما رکن قومی اسمبلی قاری یوسف نے کہا ہے کہ نظام عدل پر حکومت چل رہی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہوتاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے جو عوام کو انصاف فراہم کر رہی ہے، اس لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل کے نظام پر حکومت چل رہی ہے، اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس نظام کا کوئی امتحان لے سکتا ہے۔