نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکرائو پیدا کرکے جمہوریت کیلیے خطرہ پیدا کررہے ہیں، اے این پی وپی پی پی دوبارہ اقتدار میںآنے کے خواب چھوڑ دیں ،اے ین پی پختونوں ،پی پی پی روٹی ،کپڑا اور مکان،جے یوآ ئی) ف) نے اسلا م اور مسلم لیگ ن نے قا ئد اعظم کے نام پر سیاست کر کے عوام کو دھوکا دیا یہ سب تخت اسلام آباد کی سیاست کررہے ہیں

تحریک انصا ف 2018کے انتخابات میں مخالفین کو تگنی کا ناچ نچائے گی ، پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے پہلے دن سے اپنے سیاسی منشور پر من وعن عمل شروع کیا ، اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرور ت ہے جس پر ہمارے قائد عمران خا ن پورااتر تے ہیں این اے 4میں مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست دینگے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا سپین کانے میں شمولیتی جلسے سے خطاب

پیر اکتوبر 20:46

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکرائو پیدا کرکے جمہوریت کے لیے خطرہ پیدا کررہے ہیں اے این پی اور پی پی پی دوبارہ اقتدار میںآنے کے خواب چھوڑ دیں اے ین پی پختونوں ،پی پی پی روٹی ،کپڑا اور مکان،جے یوآ ئی) ف) نے اسلا م اور مسلم لیگ ن نے قا ئد اعظم کے نام پر سیاست کر کے عوام کو دھوکا دیا یہ سب تخت اسلام آباد کی سیاست کررہے ہیں ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں تحریک انصا ف 2018کے انتخابات میں مخالفین کو تگنی کا ناچ نچائے گی پی ٹی آئی کارکر دگی کی بنیاد پر چاروں صو بوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے پہلے دن سے اپنے سیاسی منشور پر من وعن عمل شروع کیا تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی اور پی ٹی آئی نوجوانوں کے دلوں میںبستی ہے اور اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرور ت ہے جس پر ہمارے قائد عمران خا ن پورااتر تے ہیں این اے 4میں مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست دینگے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نوشہرہ کے علاقے زیارت کا کا صاحب سپین کانے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام و خواص کی تحریک انصاف میں شمولیت کا معاملہ متواتر جاری ہے، بونیر کے جلسے میں سابق ایم پی اے جمشید خان اور دیگر معروف سیاسی شخصیات نے شمولیت کی جبکہ آج کے جلسے نوشہرہ میں لطیف خٹک ،محمد فہد خٹک ،عمران خان ،ہدایت خان ،شاہد خان ،سبحان علی خان ،عبداللہ ،آئین خان ،وقاص خان ،شرافت خان ،حمزہ ،شیر محمد خان ،عضیر ،رمیض خان ،فرہان خان ،توفیق خان ،فیصل خان ،عالمگیر ،حسیب خان نے درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیا ں پہنائیں ا ور ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔

اس موقع پر ضلع ناظم لیاقت خٹک، گوہر علی شاہ کا کا خیل ، سعیداللہ، ڈسٹرکٹ کونسل کاشف ترک ،ضلعی جنرل سیکڑ ی ملک ابرار ،امجد اعظم عرف قائد اعظم اور اشفاق پراچہ نے بھی خطاب کیا پرویز خٹک نے اس سے قبل سپین کانے میں محلہ سلام سر ،اور سپیری میں سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصو بوں کا افتتاح کیا پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اے این پی کے نوجوانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے ۔

کیونکہ نوجوان با شعور ہیں اور وہ دنیا میں بدلتے ہوئے حالات سے با خبر ہیں ۔تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے اور نوجوان اور پارٹی کے کارکن ہمار ا سرمایہ ہیں پر ویزخٹک نے کہا کہ عمران خان نے بہت بڑی جد و جہد کرکے کرپشن کے خلاف جو جہاد شروع کیا اس سے نہ صرف سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل کروادیا بلکہ حکمران خاندان کا کٹرا احتساب شروع ہو اانہوں نے کہا کہ ہم زبانی کلامی باتوں پر عمل نہیں کرتے ہم نے عمل سے ثا بت کیا اور یہی وجہ ہے کہ مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کے کارکن اور رہنما تحریک انصاف میں جوق درجوق شامل ہور ہے ہیں جو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور صو بائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ دیکھا اور سنا ہے کہ جب حکومت کا آخری سال آتا ہے تولوگ اپنی وفاداریا ں تبدیل کرتے ہیں مگر تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور اس لیے ہم یہ بات کررہے ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کی سیاسی تاریخ بد لنے جارہی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے طبقاتی نظام تعلیم ختم کردیا اور آج غریب اور امیر کا فرق ختم ہوگیا غریب کو بھی انگریزی تعلیم دی جارہی ہے تاکہ غریب کا بچہ بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو ہم نے تعلیم پربھر پور توجہ دی اور یہی وجہ ہے کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات لائے اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کردی اب کوئی بھی استاد ،پٹواری ،پولیس اور ڈاکٹر پر سیاست نہیں کرسکے گا ہم نے ایک مر بو ط نظام قائم کردیا ہے اور عوام کو بااختیار کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ پورے صو بے میں یکسا ں ترقیاتی پروگرام جاری ہیں ہماری حکومت کا محور غریب عوام ہیں پی ٹی آئی کہ چیئرمین عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ صو بے کے وسائل غریب عوام پر خرچ کئے جائیں انہوں نے کہا کہ صو بے میں چودہ لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری ہوچکے ہیں اور مزید دس لاکھ خاندانوں کو راوں سال صحت کارڈجاری کئے جائیں گے جس سے غریب عوام کے صحت کے مسائل حل ہو نگے انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر تین سے پانچ لاکھ روپے فی خاندان صحت کی مد میں خرچ ہوں گے غریب کے بچوں کوسستی اشیاء خوردونوش پہلے سے فراہم کی جارہی ہیں اور کسانوں کو کھاد اور بیج کم قیمت میں فراہم کیے جارہے ہیں پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ این ٹی ایس اور ایٹا کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ ،ڈاکٹر اور پیر امیڈیکس سمیت تمام محکموں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو بہت جلدمستقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے غریب عوام کا استحصال کیا اور اپنی تجوریا ں بھریں اے این پی اورپی پی پی نے پختونوں کا جو استحصال کیا اس کی مثال نہیں ملتی اور انہوں نے کرپشن کے ایک نکاتی ایجنڈ ے پر حکومت کی اور کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ے وہ پھر کس منہ سے عوام کے پاس آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ سب کا بے رحمانہ احتساب ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام کی کیا خدمت کی وہ ہمیشہ اسلام آباد کی سیاست کرتے رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی نے سود کے خلاف قانون سازی کی سکولوں میں پرائمری تک نا ظرہ قران اور چھٹی سے بار ویں تک قران باترجمہ کو لازمی قرار دیا اور جہیز کو غیر قانونی قراردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے علماء کو دعوت دی ہے کہ وہ ہماری سرپرستی کریں کیونکہ ہم مزید بھی اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں پر ویز خٹک نے سپین کانے میں کئی ترقیاتی منصو بو ں کا بھی اعلان کیا ۔