دعا ہے نئے چیئرمین نیب بہتر طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں،

ا ب ان پربھاری ذمہ داری پڑگئی ہے، اس ملک کے لوگ انصاف کو ترس رہے ہیں ، نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی ہورہی ہے، عزیر بلوچ پیپلزپارٹی کا آدمی تھا، پیپلزپارٹی اس کے کہنے پر ایم پی اے اور ایم این اے کے ٹکٹ دیتی ہے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 21:05

دعا ہے نئے چیئرمین نیب بہتر طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نئے چیئرمین نیب بہتر طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں،ا ب ان پربھاری ذمہ داری پڑگئی ہے، اس ملک کے لوگ انصاف کو ترس رہے ہیں ، نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی ہورہی ہے، عزیر بلوچ پیپلزپارٹی کا آدمی تھا، پیپلزپارٹی اس کے کہنے پر ایم پی اے اور ایم این اے کے ٹکٹ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین نیب بہتر طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، اب ان پر بھاری ذمہ داری پڑگئی ہے، اس ملک کے لوگ انصاف کو ترس رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے، نظام عدل کا امتحان مستقل ہی ہورہا ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف انتقامی کاروائی ہورہی ہے، بلی تھیلے سے باہر آرہی ہے، امریکہ کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ سی پیک کو نہیں ہونے دیں گے، مشاہد اللہ نے کہا کہ عزیر بلوچ پیپلزپارٹی کا آدمی تھا۔

پیپلزپارٹی اس کے کہنے پر ایم پی اے اور ایم این اے کے ٹکٹ دیتی تھی، انھوں نے کہا کہ آئی بی سے منسوب خط جعلی ہے،آئی بی نے بھی کہہ دیا ہے کہ خط جعلی ہے۔