شاہد خاقان عباس سمیت درباری وزراء نواز شریف کی مدح سرائی میں لگے نظر آرہے ہیں،شاہ محمود قریشی

گونواز گو کے بعد اب گو شہباز گو کا نعرہ گونج رہا ہے،خطاب

پیر اکتوبر 22:18

شاہد خاقان عباس سمیت درباری وزراء نواز شریف کی مدح سرائی میں لگے نظر ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرتے اور کرپشن و لوٹ مار کو فروغ نہ دیتے تو انہیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا وزیراعظم شاہد خاقان عباس سمیت درباری وزراء نواز شریف کی مدح سرائی میں لگے نظر آرہے ہیں اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما چوہدری غلام حسین کی طرف سے رنگیل پور میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں رانا عبد الجبار، چوہدری ارشد قادری، چوہدری محمد نواب، حاجی رانا فاروق، چوہدری طارق آرائیں، رانا ثناء اللہ، چوہدری ماجد، چوہدری مقبول، رانا افضل، رانا فرخ ، رانا رضوان، رانا محمد انور، چوہدری عاصم آرائیں، محمد شعیب، محمد عمر، چوہدری تنویر، گل شیر سمیت دیگر نے شرکت کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اقدار کی سیاست کا نعرہ لگانے والوں نے اقتدار کی سیاست کی ہے اور جاتی امراکو ہی پورا پاکستان سمجھا ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام تخت لاہور سے آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں گونواز گو کے بعد اب گو شہباز گو کا نعرہ گونج رہا ہے لیکن پی ٹی آئی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی ۔