نواز شریف نے ملاقات کیلئے 10 مرتبہ رابطہ کیا پر میں نے انکار کر دیا: آصف زرداری

muhammad ali محمد علی پیر 9 اکتوبر 2017 22:40

نواز شریف نے ملاقات کیلئے 10 مرتبہ رابطہ کیا پر میں نے انکار کر دیا: آصف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2017ء) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملاقات کیلئے 10 مرتبہ رابطہ کیا پر میں نے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے دعوی کیا کہ نااہلی کے بعد سے نواز شریف نے ان سے ملاقات کیلئے 10 مرتبہ رابطہ کیا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ رابطوں کے باوجود انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ نواز شریف نے جو کچھ اپنے مخالفین کیساتھ کیا اب انہیں اسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ اب نواز شریف کی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کریں گے۔