سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل اکتوبر 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر تحفظات کے باوجود محمد نواز شریف نے ایک اقامے پر ہونے والی اپنی نااہلی کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا حالانکہ ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور ان کے خاندان نے خود کو احتساب کے لیے عدالتوں کے سامنے پیش کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص نواز شریف کو نہیں نکال سکتا کیونکہ وہ اس ملک میں ووٹ کی طاقت رکھتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہر شخص کے احتساب کا عمل برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیئے۔