پاکستان میں پہلی بار 4.5جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرا دیا گیا

صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے ،کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا‘ کمپنی

منگل 10 اکتوبر 2017 18:35

پاکستان میں پہلی بار 4.5جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرا دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرا دیا گیا،کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے یہ سروس فراہم کی ہے جس کا اعلان تو مارچ میں کیا گیا تھا تاہم اس کے پیکجز کا آغاز اب ہوا ہے۔

کمپنی نے اگست میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس کے ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک نے 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے سنگ میل کو عبور کیا۔

(جاری ہے)

اب یہ سروس تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے جس کے لیے مختلف پیکجز لوگ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرسکیں گے۔ ابتدائی طو رپر یہ سروس ملک کے پانچ شہروں میں متعارف کروائی جائے گی جن میں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور فیصل آباد شامل ہیں۔

اس سروس کی جانچ سب سے پہلے اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں کی گئی اور اب اسے مکمل طور پر لانچ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 4 جی سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ اس نئی سروس کے ذریعے صارفین 100 ایم بی پی ایس کا کنکشن حاصل کرسکیں گے جسے 2018 کے آخر تک مزید بہتر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :