سپریم کورٹ نے کراچی میںہونے والے قتل کیس میں سزایافتہ ملزم کو 14سال بعد الزام ثابت نہ ہونے پر بری کرتے ہو ئے کیس نمٹادیا

منگل 10 اکتوبر 2017 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ نے کراچی میںہونے والے قتل کیس میں سزایافتہ ملزم کو 14سال بعد الزام ثابت نہ ہونے پر بری کرتے ہو ئے کیس نمٹادیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کوجسٹس آصف سعید کھوسہ پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ٹرائل کے دورا ن استغاثہ میرے موکل کیخلا ف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا تھا لیکن اس کے باوجود اسے عمرقید کی سزا سنائی گئی جوہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھی اس لئے ہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرناپڑا ۔

جسٹس کھوسہ نے ر یکارڈ کاجائزہ لینے کے بعد قراردیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لئے عدالت الزام ثابت نہ ہونے پرملزم کوبری کرنے کاحکم دیتی ہے ۔ بعدازاں عدالت نے ملزم کی رہائی کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ یادرہے کہ شوکت صغیر نامی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2003 ء نے میںکراچی کے علاقہ کورنگی میں ایک شخص کو قتل کیا تھا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ نے ملزم کوعمر قید سنائی تھی بعدازاں ہائی کورٹ نے بھی ملزم کی سزا کوبرقرار رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :