چیئرمین نیب کے پاس پہلا کیس بھیج دیا ہے،

جو بہت اہم ہے، کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے خسارے کی ذمہ دار ایڈمنسٹریشن ہے،اربوں روپے کی کرپشن میں جوبھی ملوث ہے اسے پکڑا جائے،خورشید شاہ کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:22

چیئرمین نیب کے پاس پہلا کیس بھیج دیا ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے پاس پہلا کیس بھیج دیا ہے،جو بہت اہم ہے، کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے خسارے کی ذمہ دار ایڈمنسٹریشن ہے،اربوں روپے کی کرپشن میں جوبھی ملوث ہے اسے پکڑا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خورشید شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین کے پاس پہلا کیس بھیج دیا ہے جو بہت اہم ہے، ہم پارلیمنٹ کی طرف سے ہی اس کیس کو دیکھیں گے، کوئی شک نہیں کہ پی آئی اے خسارے کی ذمہ دار ایڈمنسٹریشن ہے ،ملازمین کے بوجھ سے خسارہ نہیں بڑھتا،مسئلہ یہ ہے کہ کرتا کوئی اور ہے اور جواب طلبی کسی اور سے ہوتی ہے،اربوں روپے کی کرپشن میں جو بھی ملوث ہے اسے پکڑا جائے۔