دو طرفہ تجارتی سامان سے ہیروئن برآمدگی کے بعد اصل سمگلروں کی عدم گرفتاری گرفتاری کیخلاف گرفتار افراد کے ورثاء کا صدر،وزیراعظم،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف سیکرٹری،آئی جی پی سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ

�کتوبر سے راولپنڈی چکوٹھی روٹ پر ایل او سی ٹریڈ کے کسی بھی ٹرک کو نہ چلنے دینے کا الٹی میٹم دیدیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے برآمد ہونے والی ہیروئن کے بعد تین بے گنا مزدوروں اور دو ڈرائیوروں کی گرفتاری اور اصل سمگلر اور اس کے ساتھیوں کی عدم گرفتاری گرفتار افراد کے ورثاء نے صدر،وزیراعظم،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف سیکرٹری،آئی جی پی سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے 16اکتوبر سے راولپنڈی چکوٹھی روٹ پر ایل او سی ٹریڈ کے کسی بھی ٹرک کو نہ چلنے دینے کا الٹی میٹم دے دیا۔

گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے گرفتار ڈرائیور اور مزدوروں کے ورثاء آل پارٹیز ریفیوجی کے چیئرمین قاری بلال اور دیگر نے کہا کہ انتظامیہ کا اصل سمگلر سجاد احمد زرگر عرف ماجد زرگر او اس کے ساتھیوں کی عدم گرفتاری قانون کی بے بسی کی منہ بولتی تصویرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گنا افراد کی گرفتاری کے بجائے اصل سمگلروں کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بتائے سجاد زرگر کس کا آلہ کار ہے اور کسی کی ایماء پر کام کرتا ہے۔اصل مالک پاکستان میں بیٹھے ہوئے اور یہاں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ٹریڈ کر رہے ہیں۔یہی لوگ ان سب مسائل کی جڑ نیٹ ورک کا ایک حسہ ہے ہم حیران ہیں کہ انتظامیہ اس پر ہاتھ کیوں نہیں ڈال رہی ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان و آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گنا ٹرک ڈرائیوروں کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر ہنگامی اقدامات کرے۔