کراچی سٹی کورٹ کی انوکھی سزا ، پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والے مجرم کو ایک سال تک ڈرائیونگ میں احتیاط کرنے سے متعلق آگاہی پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 اکتوبر 2017 16:01

کراچی سٹی کورٹ کی انوکھی سزا ، پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والے مجرم کو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 11اکتوبر 2017ء ):کراچی سٹی کورٹ نے پروٹوکول پر کھڑے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والے کو انوکھی سزا سنا دی ۔ایک سال تک ڈرائیونگ میں احتیاط برتنے پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر سڑک پر کھڑے ہونے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2015میں مشرف کے پروٹول پر کھڑے پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سے ٹکر مارنے پر کراچی سٹی کورٹ نے مجرم کو سزا سنا دی ۔ سزا کے مطابق مجرم کو ایک سال تک ہر جمعے کے دن ڈ رائیونگ میں احتیاط پر مبنی پلے کارڈ اٹھا کر سڑک پر کھڑے ہونا ہو گا۔اس پلے کارڈ پر یہ عبارت تحریر ہو گی کہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔