نیشنل بینک کرپشن کیس ،

عدالت کا خاتون سمیت 7 بنگلہ دیشی ملزموں کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:56

نیشنل بینک کرپشن کیس ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے نیب حکام کو نیشنل بنک بنگلہ دیش برانچ میں 18 ارب کی کرپشن ریفرنس میں ملوث خاتون سمیت 7 بنگلہ دیشی ملزموں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ اخبارات میں اشتہارات شائع کرکے رپورٹ 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو نیشنل بنک بنگلہ دیش برانچ میں 18 ارب روپے کرپشن کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق صدر نیشنل بنک علی رضا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم طاہر یعقوب کی بی کلاس منظور کرتے ہوئے عدالت نے جیل حکام سے علی رضا اور طاہر یعقوب کی طبی رپورٹ طلب کرلیں۔ احتساب عدالت نے نیب حکام کو خاتون سمیت 7 بنگلہ دیشی ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ملزمان میں فہمیدہ سعید ساقی، رفیق بنگالی، عاصم منیرالسلام، کیو ایس ایم جہانزیب، سمیع اللہ، پردیپ گین اور قاضی نظام ملزمان میں شامل ہیں۔ عدالت نے نیب سے اشتہاری قرار دیئے جانے کی رپورٹ 18 اکتوبر تک طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :