ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید کی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:59

ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید کی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے بدھ کو بوہر ی برادری کے روحانی پیشواڈاکٹر سید نا علی قدر مفضل سیف الدین سے برہانی پیلس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ نے ڈاکٹر سید نا علی قدر مفضل سیف الدین کی کراچی آمد کو پاکستان کے لیے باعث مسرت اور عزت و افتخار قرار دیا اور محرم الحرام کے دوران بوہری برادری کی جانب سے عمدہ نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیدنا علی قدر مفضل سیف الدین نے محرم الحرام کے دوران رینجرز کی جانب سے بوہری برادری کے اجتماعات اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مندوبین کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے خصوصی اقدامات کو بے حد سراہا ۔