Live Updates

نواز شریف اور عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، آصف زرداری

2018کے انتخابات میں پورے ملک میں کامیابی کے بعد وفاق اور صوبوں میں ہماری ہی حکومتیں ہوں گی، فاٹا اصلاحات پر کام ہم نے شروع کیا تھا اور ہم ہی اس پر عمل درآمد کریں گے، پیپلز پارٹی حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت اور بیروز گار نوجوانوں کو روز گار کے بہتر مواقع فراہم کئے، موجودہ حکومت ان سے یہ حق بھی چھن رہی ہے ،سیاست بچوں کا کھیل نہیں کہ کھیلاڑی بھی کریں ،سیاست کیلئے وسیع النظری اور عوامی خدمت کا جذبہ درکار ہوتا ہے ،سٹیج پر کھڑے ہو کر گالیاں دینا سیاستدانوں کی ریت نہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کچھ عجیب مذاق کیا گیا اور تبدیلی کے نام پر عوام کے حقوق اور سرکاری اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا گیا پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری کاکا صاحب کے مزار پر حاضری اور تقریب،میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:07

نواز شریف اور عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، آصف زرداری
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے 2018کے انتخابات میں پورے ملک میں کامیابی کے بعد وفاق اور صوبوں میں ہماری ہی حکومتیں ہوں گی فاٹا اصلاحات پر کام ہم نے شروع کیا تھا اور ہماری حکومت بنے کے بعد ہم ہی اس پر عمل درآمد کریں گے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی اور بیروز گار نوجوانوں کو روز گار کے بہتر مواقع فراہم کئے جبکہ موجودہ حکومت ان سے یہ حق بھی چھن رہی ہے سیاست بچوں کا کھیل نہیں کہ کھیلاڑی بھی کریں سیاست کیلئے وسیع النظری اور عوامی خدمت کا جذبہ درکار ہوتا ہے سٹیج پر کھڑے ہو کر گالیاں دینا سیاستدانوں کی ریت نہیں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کچھ عجیب مذاق کیا گیا اور تبدیلی کے نام پر عوام کے حقوق اور سرکاری اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شیخ رحمکار زیارت کاکا صاحب کی مزار پر حاضری دے کر پھولوں کا چادر چڑھانے اور جھنڈا لہرانے کے بعد ایک شمولیتی تقریب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صوبائی صدر ہمایون خان ، پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب اور بیرسٹرمیاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پورے ملک خصوصاً خیبر پختونخوا میں بڑے بڑے سیاسی گھرانے اور اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور عنقریب خیبر پختونخوا کے عوام اور پارٹی کارکنوں کو ایک بڑی خوشخبری دوں گا انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اپنی دور حکومت میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن میں نے ان مشکلات کا مقابلہ کیا اور اپنی سیاسی حکمت عملی سے پانچ سال پورے کئے نواز شریف کہہ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا آپ کو نکالا نہیں گیا بلکہ آپ ایک نامعلوم خوف کی وجہ سے خود نکل گئے ہو آپکو وزیر اعظم ہاوس چھوڑنا نہیں چاہیے تھا جب آپ خود چھوڑکر چلے گئے تو اس میں ہم کیا کر سکتے تھے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتے اگر وہ میثاق جمہوریت پر من و عن عمل کرتے کیو نکہ میثاق جمہوریت میں تمام ملکی مسائل کا حل موجود ہے اداروں کی آپس میں ٹکراو ملکی سالمیت اور جمہوریت کی تسلسل کیلئے انتہائی خطر ناک ہے اور ملک مزید سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں تمام جمہوریت پسند قوتوں کو جمہوریت کی بقا کیلئے متحد ہونا ہو گا آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے تو وہ پورے ملک کی حکومت کیا چلا سکے گا ایک طرف خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعوے کر رہا ہے تو دوسری طرف خود اپنی بات کی نفی کرکے اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف بھی کرچکے ہیں صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام بد حالی کے شکار صوبے میں پسماندگی بڑھ رہی ہے اور عوام عجیب کشمکش میں مبتلا ہیںجس کا حکمرانوں کو کوئی پراو نہیں قوموں کی زندگی میں کبھی کبھار خان صاحب جیسی شخصیات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہتا کچھ اور ہے کرتا کچھ اور ہے اپنی مفادات کی خاطر جھوٹ بولنے اور اداکاری کے ماہر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات