علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ہوا، 22 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے این ایچ ایس آر کے ساتھ ملاقات کی،بہت سے شعبوں میں تعاون کی کو شش کی،وفد کے نمائندوں نے پاکستان کے ماہرین کی ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کو سراہا، پاکستان میں دوائوں کی برآمد کرنے والی چھوٹی دواسازی کی صنعت ہے

وفاقی وزیر برائے سائرہ افضل تارڈ کا بیان

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:12

علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے سائرہ افضل تارڈ نے کہا کہ علاقائی کمیٹی کا اجلاس دنیا کو مثبت ترقی کا ایک تصور دے کر اختتام پذیر ہوا وزیر نے کہا کہ 22 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے این ایچ ایس آر کے ساتھ ملاقات کی اور بہت سے شعبوں میں تعاون کی کو شش کی ۔وفد کے نمائندوں نے پاکستان کے ماہرین کی ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کو سراہا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے افغانستان کے وفد نے سرحد کے دونوں اطراف پر وائرس کے خاتمے کے لیے ایک رسمی یادداشت تشکیل دینے کو کہا یمن کے وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے ڈاکٹروں کی تربیت کے ذریعے تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔’’اگرچہ پاکستان میں دوائوں کی برآمد کرنے والی چھوٹی دواسازی کی صنعت ہے لیکن یہ قانون سازی کے ذریعہ صنعت کی دوا کے برآمد کے لئے فائدہ مند ہے‘‘۔وفد نے پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں یمن کے طلبا کو داخلہ دینے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے ترقی کے تمام ممکنہ طریقوں کو تلاش کرنے پر اظہار خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :