وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ کرخ کے موقع پر کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:22

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ کرخ کے موقع پر کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد ..
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور وزیر تعلیم بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال کے دورہ کرخ کے موقع پر اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز، کرخ میں ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ ملنے کے بعد 15اکتوبر سے باقاعدہ کلاسز شروع کیاجارہاہے ، اسکول انتظامیہ نے داخلہ کے خواہشمند طلباء سے باقاعدہ درخواستیں طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15اکتوبر سے کرخ ہائر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں جماعت کی کلاسز شروع کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :