قبائلی عوام کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

،فاٹامیں بحالی وتعمیرنوکے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں کی ترقی پراربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی مہمند ایجنسی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:35

قبائلی عوام کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی عوام کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس ضمن میں فاٹامیں بحالی اور تعمیرنوکے منصوبوں سمیت مختلف شعبوں کی ترقی پراربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ وہ بدھ کو مہمند ایجنسی کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

وفد کی قیادت رکن قومی اسمبلی بلال الرحمن کررہے تھے جنہوں نے گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر سے ملاقات کی۔وفد نے گورنرکوعلاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیااوران کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فاٹا کے عوام کو ان کی دہلیز پرجدید سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیںاور ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔دریں اثناء سنگوباڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک وفدنے بھی ارباب رفاقت حسین کی قیادت میں گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرسے ملاقات کی اورگورنرکو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔گورنرنے وفد کو اس سلسلے میںمکمل تعاون کا یقین دلایا۔