Live Updates

تحریک انصاف نے این اے 8سے سابق چیف سیکرٹری و سفیر رستم شاہ مہمند کو آفتاب شیر پائو کے مقابلے میں نامزد کر دیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:36

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 8سے سابق چیف سیکرٹری و سفیر رستم شاہ مہمند کو آفتاب شیر پائو کے مقابلے میں نامزد کر دیا ، پی کے 20کیلئے جاوید خان مہمند ایڈوکیٹ کا نام تجویز ،عمران خان واحد لیڈر ہے جس کا دامن ہر قسم کرپشن سے پاک ہے، عمران خان وطن عزیز کے دفاعی اور نظریاتی سرحدوں کے امین ہیں رستم شاہ مہمند ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف شما لی ہشتنگر کا مشاور تی اجلا س ڈسٹرکٹ کو نسلر حاجی معزواللہ خان کی رہائش گاہ پر زیر صدارت ڈسٹر کٹ کو نسلر ہری چند الہٰی بخش منعقد ہو ا ۔اجلا س میں متفقہ طور پر سابق چیف سیکرٹری و سفیر رستم شاہ مہمند کو حلقہ این اے 8جبکہ جاوید خان مہمند ایڈوکیٹ کو پی کے 20سے امید وار نامز د کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میںتحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر میجر (ر) اکبر خان مٹہ ، ڈاکٹر عبدالوکیل ، بخت بادشاہ ، اکرام صافی ، ملک ملادین، عالم شیر ،ظاہر شاہ اور نو اب خان نے بھی حصوصی شرکت کی ۔

مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے سابق چیف سیکرٹری وسفیر رستم شاہ مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی نظام کو بدلنے کیلئے میدان میں نکلی ہے اس لئے غریب عوام اپنی طرز زندگی اور بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔انہوں نے پی ٹی آئی کے کا رکنو ں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو مایو سی کے دلدل سے باہر نکا ل کر ان کو امید دلائے کہ عمران خان کے ہاتھ مضبو ط کریں کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔عمران خان وطن عزیز کے دفاعی اور نظریاتی سرحدوں کے امین ہے ۔ اس مو قع پر میجر اکبر مٹہ نے بھی خطاب کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات