ایف آئی اے نے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:48

ایف آئی اے نے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے نے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا جس میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسکینڈل سامنے آنے پرہی اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کا فیصلہ ہونے تک مزید کارروائی نہ کی جائے۔

اب ٹربیونل کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف فیصلہ سامنے آچکا تو ایف آئی اے نے بھی کریمنل کیس کے طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا،اس کارروائی میں ٹربیونل کے فیصلے کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔