حکومت سی پیک منصوبے کو تعلیمی نصاب اور تحقیق کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہی' مریم اورنگزیب

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:25

حکومت سی پیک منصوبے کو تعلیمی نصاب اور تحقیق کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک منصوبے کو تعلیمی نصاب اور تحقیق کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بات چین کے سفیر سن وی ڈونگ سے الوادعی ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکہ کے مطابق مریم اورنگزیب نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی کہ سی پیک منصوبے کو نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پر کن فریقوں سے مشاورت کی گئی اور اس بارے میں کتنا کام ہو چکا ہے۔اس سے قبل پاکستانی عہدیدار کہتے آئے ہیں کہ ملک کو ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے تاکہ وہ سی پیک سے جڑے منصوبوں سے استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :