آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند کمرے میں تحقیق ہونی چاہیے، سینیٹر اعتزاز احسن

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:54

آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند کمرے میں تحقیق ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سینٹ کے دو ارکان جاوید عباسی اور سینیٹر ڈھانڈلا پر بھی آئی بی کے خط میں کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام ہے اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ خط جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ خط واقعی آئی بی کا ہوتا تو حکومت نے اسے تسلیم نہیں کرنا تھا، جن 37 ارکان پارلیمان کے نام اس خط میں ہیں ان کی تحقیق بند کمرے میں کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :