حکومت نے آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر میڈیا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیر قانون زاہد حامد

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:54

حکومت نے آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر میڈیا کے خلاف کارروائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر میڈیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ جس اینکر نے یہ رپورٹ پیش کی ہے اس پر پیمرا کی طرف سے دبائو ڈالا جا رہا ہے، حکومت یقین دلائے کہ اس کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ زاہد حامد نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بیان میں تضاد ہے جن ارکان کے نام آئے ہیں، وہ مطمئن ہیں، حکومت میڈیا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :