فری موٹر بائیک ایمبولینس سروس پنجاب کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی‘ملک تنویر اسلم اعوان

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:06

فری موٹر بائیک ایمبولینس سروس پنجاب کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے اپنے ایک پیغام میںکہا ہے کہ فری موٹر بائیک ایمبولینس سروس جیسا شاندار اقدام پنجاب کے عوام کو سہولت دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے اور اس سروس سے تنگ گلی محلوں میں ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی امداد مہیا کی جاسکے گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں گنجان آباد علاقوں اور تنگ گلیوں میں موٹر سائیکلوں کی ایمبولینس سروس فوری ریسکیو اور طبی امداد فراہم کریگی، جس سے کسی بھی حادثے کی صورت میں شہریوں تک بروقت پہنچا جاسکے گا اور انہیں طبی امداد پہنچائی جاسکے گی جبکہ اس کیساتھ ایمبولینس بھی باہر موجود ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کو پنجاب کے 36 اضلاع میں شروع کرنے کیلئے ،اس سروس کا دائرہ کار بہت جلد ہر ضلع تک پھیلا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ انقلابی اقدام دکھی انسانیت کی خدمت کو آگے بڑھانے کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ایک نئی سوچ کے تحت فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جو کہ جنوبی ایشیا میں پہلی موٹر بائیکس ایمبولینس سروس ہے۔ اس سروس کیلئے پنجاب کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو چنا گیا ہے، تاہم لاہور سے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ڈویژن میں بھی یہ سروس آئندہ چند ہفتے میں شرو ع کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :