اورنج لائن منصوبے کی ڈیڈ لائن عدالتی فیصلہ آنے کے بعددیں گے‘خواجہ احمدحسان

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:07

اورنج لائن منصوبے کی ڈیڈ لائن عدالتی فیصلہ آنے کے بعددیں گے‘خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ ورنج لائن منصوبے کا سول ورکس 76 فیصدتک پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے تاہم منصوبے کے چاروں پیکجز کے سول ورکس کی نئی ڈیڈ لائنز جاری کردی گئی ،جنگی بنیادوں پرتعمیراتی کام توجاری ہے تاہم نئی ڈیڈ لائنز عدالت عظمیٰ کافیصلہ آنے پردیں گے۔

90شاہراہ قائد اعظم میں خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہو۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیسپاک حکام کی جانب سے منصوبے پر دی گئی بریفنگ کے مطابق منصوبے کا سول ورک 76 فیصد مکمل کرلیا گیاہے،پیکج ون پر 86.8 فیصد،پیکج ٹوپر 56.5 فیصد،پیکج تھری پر 80.3فیصدجبکہ پیکج فورپر 77.6فیصدتعمیراتی کام مکمل کرلیاگیا ہے۔خواجہ احمد حسان کاکہناتھا کہ سول،الیکٹریکل اور مکینکل ورکس پرجنگی بنیادوں پرکام جاری ہے،دسمبر تک سول ورک مکمل کرلیاجائے گا تاہم انہوں نے منصوبے کی تکمیل کی نئی ڈیڈلائن دینے سے گریزکیا۔

سول ورک کی تکمیل کی نئی ڈیڈلائنز کے مطابق پیکج ون 30 نومبر ،پیکج ٹو 29 دسمبر، پیکج تھری 25نومبر، پیکج فور 30 نومبر کو مکمل ہوگا، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ہارٹیکلچر کاکام بھی بروقت مکمل کیاجائے۔