ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کا اظہار ہر شہری کی ذمہ داری ہے ،ْوزیر خارجہ خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں حصہ لے گی ،ْانٹرویو

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:35

ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کا اظہار ہر شہری کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کا اظہار ہر شہری کی ذمہ داری ہے ،ْ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے قومی ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کا اظہار ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان خطہ میں امن کیلئے امریکہ کا پارٹنر تھا، جمہوریت کو مستحکم کرنے کا مطلب پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ پاکستان ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے، دسمبر کے آخر تک کئی پاور پلانٹس آپریشنل ہو جائیںگے جس سے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کر نا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :