حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ‘میڈیا کی افزائش اور ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی،مستحکم ‘متحرک اور ذمہ دار میڈیا کا کردار سماجی ترقی کے لئے اہم ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پیمرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:36

حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ‘میڈیا کی افزائش اور ترقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ‘میڈیا کی افزائش اور ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی ۔وہ بدھ کو پیمرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مصدق ملک ‘چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور وزارت اطلاعات و نشریات ‘پیمرا کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیئرمین پیمرانے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے اور امور سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مستحکم ‘متحرک اور ذمہ دار میڈیا کا کردار سماجی ترقی کے لئے اہم ہے ‘میڈیااداروں کے استحکام ‘بہتری طرز حکمرانی اور معاشرتی اقدار کے لئے بھی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے اورمیڈیا کی افزائش اور ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :