اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کے لئے سہولیات اور طلباء کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، گورنر پنجاب

بہائو الدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے اہم درسگاہ ہے جو ہمارے طلباء و طالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیات کی آبیاری بھی کررہی ہے، ملک رفیق رجوانہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:06

اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کے لئے سہولیات اور طلباء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کے لئے سہولیات اور طلباء کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے اہم درسگاہ ہے جو ہمارے طلباء و طالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیات کی آبیاری بھی کررہی ہے۔

ہم نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس کے تعلیمی معیار کوپاکستان میں پہلے نمبر پر لانا ہے اور دنیا میں اس درس گاہ کی شناخت بنانی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہائوس ملتان میں وائس چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بی زیڈ یو و چیئرمین علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری اور ریذیڈنٹ آفیسر و چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب و چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے خطے کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ہم اپنے طلباء وطالبات کو ایسی تعلیم و تحقیق کروائیں جس کے بعد وہ ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اعلیٰ تعلیمی ادارے ہمیشہ جدت اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ملکی ضروریات کے پیش نظر ایسی نئی ایجادات و تحقیقات کی جائیں جس سے ہم ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔ ہمیں یونیورسٹیز کے ماحول کو تعلیمی و تحقیقی بنانا ہوگا اور اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام توجہ اور توانائیاں طلباء کی تعلیم و تربیت پر صرف کریں ۔اساتذہ ہی وہ عظیم شخصیات ہوتی ہیں جو اقوام کی تقدیر بدل دیتی ہیں۔ اب ضرورت اس چیز کی ہے کہ ہمارے اساتذہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ کو وائس چانسلر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ان کی صحت یابی پر گلدستہ بھی پیش کیا۔دریں اثناء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان سید جعفر علی شاہ، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، سٹی صدر ملتان عارف صبیح اللہ اور دیگر عہدیدار و تاجر رہنماشامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ تاجر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری ہمارے لئے نہایت ہی قابل احترام ہیں ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔ تاجر برادری کو کاروبار کے لئے پُر امن ماحول اور تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو اچھی طرح بروئے کارلاسکیں۔

جس کے لئے تمام سرکاری ادارے تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر تاجروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سورج میانی روڈ تقریباً 4سال سے اکھاڑ پچھاڑ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ہمارا کاروبار متاثر ہورہا ہے‘ گرد آلود فضا سے بھی وہاں بہت سی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔ اسی طرح تاجروں نے کہاکہ چونگی نمبر9سے چوک کمہاراں والا تک خانیوال روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں اور ٹریفک کا بہائو بہت بڑھ چکا ہے جس سے ٹریفک بلاک رہتی ہے‘ اس پر تاجروں نے تجویز دی کہ اس سڑک کو کشادہ کیا جائے۔

اسی طرح تاجروں نے کہا کہ چونگی نمبر14سے ریلوے پھاٹک کو جانے والی سڑک کی حالت بھی بہت خراب ہے جو کہ ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کرتی ہے اور اس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں‘ اس سڑک کی تعمیر و مرمت کرائی جائے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے تاجر برادری کو تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہا ئو س ملتا ن میں ملتان یونین آ ف جرنلسٹس کے وفد نے صد ر ایم یو جے رئوف ما ن اور جنر ل سیکر ٹر ی شہاد ت حسین کی قیا د ت میں ملاقا ت کی ۔

صحافیو ں کے وفد نے گورنر پنجا ب کو صحت یا ب ہو نے پر مبا رکبا د دی ۔گو ر نر پنجا ب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحا فت ہما رے معا شر ے کابہت اہم شعبہ ہے ۔جو عوام کے اند ر شعور و آ گا ہی پیدا کر نے ،مسا ئل حل کر انے اور حکومتی اداروں کو فیڈ بیک فر اہم کر نے میں اہم کر دا ر ادا کر تا ہے ۔تما م صحا فی ہما ر ے لئے انتہا ئی قابل احتر ام ہیں ۔

ہم صحا فی بر ادر ی کے تما م مسا ئل تر جیحی بنیادو ں پر حل کر ائیں گے ۔گورنر پنجا ب نے ملتا ن یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیدارو ں کو مبا رکبا د دیتے ہو ئے کہا کہ آ پ کو اللہ تعالی نے جو ذمہ دا ری دی ہے آ پ تما م دوستوں کو سا تھ لے کر چلیں اور ان کے مسا ئل حل کر انے میں اپنا کر دا ر ادا کریں۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے صد ر ایم یو جے رئوف ما ن اور جنر ل سیکر ٹر ی شہادت حسین نے مطالبہ کیا کہ ملتا ن جرنلسٹ کالو نی سے متعلقہ مسا ئل کو حل کرانے میں معاونت کی جا ئے اور اسی طر ح صحافیو ںکے دیگر مسا ئل آ پ کی تو جہ چا ہتے ہیں تا کہ صحا فی بر ادر ی کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذ مہ دا ریا ں احسن طر یقہ سے ادا کر سکیں ۔

اس موقع پر گورنر پنجا ب نے انہیں تعاون کی مکمل یقین دہا نی کر ائی ۔ملاقا ت کر نے وا لے وفد میں فنانس سیکر ٹر ی شفقت بھٹہ ،طاہر ند یم ،اسد ممتاز ،فخر سیا ل ،امجد سعید ملک ،محمد ارتضیٰ شامل تھے ۔