عمران خان کے خلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں ،دانیال عزیز

جہانگیر ترین کی بے نامی جائیداد کا ریکارڈ نہیں منگوایا جارہا ،ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ اکتوبر 22:11

عمران خان کے خلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں ،دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں ،ْجہانگیر ترین کی بے نامی جائیداد کا ریکارڈ نہیں منگوایا جارہا۔

میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہاکہ ایک اشتہاری کوہوائی جہاز میں سیرکرائی جارہی ہے ،ْجلسہ کرایا جارہا ہے ،ْنوازشریف کے کیس میں دنیابھرسے دستاویزات منگوائی جارہی تھیں،سڑک کی دوسری جانب دفتر ہے دستاویزات کیوں نہیں منگوائی جارہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اعتراف جرم کیا،انویسٹی گیشن رپورٹ غائب ہو جاتی ہے ،ْانور منصور نے کہا کہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے،انور منصور اور نعیم بخاری نے مانا کہ نیازی سروسز عمران خان کی ہے،سوال پیدا ہوتا ہے نامعلوم افراد کون ہیں جنہوں نے عمران خان کو پیسا دیا دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کے کیس کا کیا بنا الیکشن کمیشن ہو یا ایس ای سی پی ہرجگہ ہوا کیسے پھر جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments