قبائل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے سے پہلے قبائل سے پوچھا جائی،ْ معاملے پر عوام سے جھوٹ نہ بولیں ،ْ مولانا فضل الرحمن

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:11

قبائل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے سے پہلے قبائل سے پوچھا جائی،ْ معاملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے سے پہلے قبائل سے پوچھا جائے اور اس معاملے پر عوام سے جھوٹ نہ بولیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی صوبہ بننے پر قومی اسمبلی میں مکمل نمائندگی ہوگی ،ْقبائلی صوبہ ہوگا تو انہی کا وزیراعلیٰ اور انہی کا صوبہ ہوگا، قبائل کو مستقل صوبہ دیں تو تمام صوبوں کے برابر سینیٹ میں نمائندگی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج خود حکومت کہہ رہی ہے نئی بات ہونی چاہیے، جب رواج ایکٹ کی مخالفت کی تو ہمیں سخت باتیں سنائی گئیں، 14 اکتوبر کو پشاور میں قبائلی اجتماع ہوگا، فاٹا انضمام سے اختلاف کرنیوالوں کو دشمن کہا تو ردعمل آئے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کو پاناماکے بجائے اقامہ پرسزا معاملات کو دھندلاتا ہے، نا اہلی کا فیصلہ آیاتو امریکا نے امداد بند کرنے کی دھمکی دی، 12جولائی کو بیان دیا تھا کہ مسئلہ وزیر اعظم کا نہیں، پاناما کامعاملہ ہی جرم ہے تو سزا بھی پاناما پر ملنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :