ایشاء فاونڈیشن کی کنٹری ہیڈمس صوفیہ اور برٹش ہائی کمیشن کے شعبہ رول آف لاء کی سربراہ مس سوزن کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات
صوبے سے سب ڈویژن تک حق و انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے صدق دل سے کوشاں ہیں، جسٹس سید منصور علی شاہ ایسا عدالتی نظام لانا چاہتے ہیں جس سے مقدمات کے فیصلے سالوں اور مہینوںکے بجائے ہفتوںاور دنوں میں ہوں، گفتگو
بدھ 11 اکتوبر 2017 22:12
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہاکہ وکلا ء لا ء افسران ، تمام متعلقہ اداروں اور شہریوں کے تعاون سے صوبائی سطح سے لے کر سب ڈویژن کی سطح تک حق و انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے صدق دل سے کوشاں ہیں اور روائتی عدالتی نظام میں پائی جانے والی خرابیاں دور کرکے ایسا سسٹم ڈیویلپ کر رہے ہیں جس سے مقدمات کے فیصلے سالوں اور مہینوںکے بجائے ہفتوںاور دنوں میں ہوں ۔
انہوںنے کہاکہ باہمی تعاون اورتمام اسٹیک ہولڈرز کی پرخلوص کوششوں سے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور مقدمات کے فیصلوں میں مسلسل تیزی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشری میں اصلاحات کا عمل باہمی مشاورت سے جاری ہے اور اجتماعی کوششوں سے مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ ایشاء فاونڈیشن اور برٹش ہائی کمیشن کے نمائندوں نے فوری انصاف کی فراہمی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کی راہ میں حائل روکاوٹیں دور ہونے سے ہی معاشرے میں امن ، ترقی اور استحکام لایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے عدالت عالیہ میں ترقی کا عمل خوش آئند ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.