وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر تعلیم کے دورہ کرخ کے موقع پر اعلانات پر عملدرآمد کا آغازہو گیا

بدھ اکتوبر 22:29

وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر تعلیم کے دورہ کرخ کے موقع پر اعلانات پر ..
کوئٹہ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور وزیر تعلیم بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال کے دورہ کرخ کے موقع پر اعلانات پر عملدرآمد کا آغازہو چکا ہے۔

کرخ میں ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ ملنے کے بعد 15اکتوبر سے باقاعدہ کلاسز کاآغاز ہو جا ئیگا ۔ اسکول انتظامیہ نے داخلہ کے خواہشمند طلباء سے باقاعدہ درخواستیں طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15اکتوبر سے کرخ ہائر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں جماعت کی کلاسز شروع کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments