لاہور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ختم نبوت کے معاملے پر عوامی مقامات پر بحث اور مناظرے کرنے پر بھی پابندی عائد

muhammad ali محمد علی بدھ اکتوبر 22:00

لاہور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ختم نبوت کے معاملے پر عوامی مقامات ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) لاہور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک ماہ کیلئے دفعی 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دی ہے۔

فیصلے کے تحت شہر بھر میں  ختم نبوت کے معاملے پر عوامی مقامات پر بحث اور مناظرے کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ اس حساس موضوع کی اشاعت و نشریات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 11 اکتوبر سے 9 نومبر تک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments