پی آئی اے کی جانب سے بنکاک کی پروازوں پر کرایوں میں 40 فیصد رعایت کا اعلان

بدھ اکتوبر 22:32

پی آئی اے کی جانب سے بنکاک کی پروازوں پر کرایوں میں 40 فیصد رعایت کا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) نے بنکاک کے لئے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کرایوں میں 40 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی سے بنکاک کے لئے روانہ ہونے والی تین ہفتہ وار پروازوں پر یہ رعایت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور اس کے علاوہ مسافر اپنے ساتھ 40 کلو سامان بھی مفت لے جا سکیں گے۔ یہ خصوصی رعایت 30 نومبر تک موثر رہے گی۔

Your Thoughts and Comments