بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:32

بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، بلاول بھٹو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر تربیت، تعلیم اور تحفظ ہماری بچیوں کا بنیادی حق ہے، حکومت اور معاشرہ پابند ہیں کہ وہ انہیں یکساں حقوق فراہم کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کم عمر لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لڑکیوں کا تحفظ کیا جائے گا اور ان کے لئے تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔