چوروں ، لٹیروں کا راج اب نہیں چلے گا، ملک میں اس وقت لاقانونیت کا نظام چل رہا ہے، حلیم عادل شیخ
ٹے چور تو پکڑے جاتے تھی مگر بڑے چور وں کا کسی نے بھی احتساب نہیں کیا تھا، عمران خان کی سیاست نے چوروں ، کرپٹ حکمرانوں کو ظاہر کر دیا ہے
بدھ 11 اکتوبر 2017 22:35
(جاری ہے)
بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، پی ٹی آئی کے رھنما حلیم عادل شیخ سمیت دیگرعہدیداروں نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاست اور جلسوں کے متعلق بات چیت کی اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خاندان کے ساتھ ملکر پاکستان کی عوام کا پئسا کھایا ہے ، یہ قوم کبھی بھی ایسے کرپٹ، چور حکمرانوں کی کبھی نہیں بھولے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت تبدیل ہوچکا ہے خیبرپختون خواہ سے تبدیلی کی لہر چلی جو پنجاب سے ہوتی ہوئی سندھ تک پہنچ چکی ہے ، سندھ میں بڑی تبدیلی آچکی ہے عوام نے چیئرمین عمران خان کی بولی ہوئی ہر بات پر لبیک کہا ہے اور آنے والے دنوں میں سندھ میں سونامی کا طوفان ان کرپٹ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے ، اب جلسے کر کے عوام میں جاری ہے لیکن عوام ان کو رد کر چکی ہے ، پہلے بھی جلسے فیل ہوچکے ہیں ۔جہاں تحریک انصاف جلسہ کرتی ہے وہاں جلسہ کرنے پیپلزپارٹی پہنچ جاتی ہے ، پیپلزپارٹی کو اپنے پیروں سے زمین کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ سندھ کی عوام کا لوٹا ہوا پئسا بھی پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد سے عوام کو واپس دلوایا جائے گا اور سندھ میں بھی تعلیم، صحت، پولیس سمیت دیگر ادارے ٹھیک ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.