کراچی کی سٹی کورٹ نے غفلت سے موٹرسائیکل چلانے پر ملزم کو انوکھی سزا سنادی

بدھ 11 اکتوبر 2017 23:24

کراچی کی سٹی کورٹ نے غفلت سے موٹرسائیکل چلانے پر ملزم کو انوکھی سزا ..
کراچی:(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) کراچیکی سٹی کورٹ نے مجرم کو انوکھی سزاسنادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ نے غفلے اور لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے اور پولیس اہلکار کو ٹکر مار کرزخمی کرنے کے کیس میں ملزم کو انکوھی سزاسنادی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم قاسم کو ایک سال کے لیے ہر جمعہ کے دن 2 گھنٹے قائد اعظم کی رہائشگاہ کے سامنےپلے کارڈ اٹھاکر رکھنے کی سزا سنادی ہے۔ قاسم نے اپنی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سڑک پر پولیس والے کو ٹکر مار کرشدید زخمی کردیا تھا تاہم پولیس والے کی جانب سے مقدمہ درج کوانے پر عدالت نے ملزم کو ایک سال کے لیے ہر جمعہ کے دن قائد اعظم کی رہائشگاہ کے سامنے 2 گھنٹے پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا رہنے کی سزا سنادی ہے۔

متعلقہ عنوان :