کراچی‘ رینجرز اختیارات میں پھر توسیع‘

وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے 90 دن کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دئیے

جمعرات اکتوبر 12:17

کراچی‘ رینجرز اختیارات میں پھر توسیع‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روزکی توسیع کردی ہے۔کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت بارہ اکتوبر کو ختم ہورہی تھی۔تیرہ اکتوبر سے مدت میں مزید تین ماہ کیلئے توسیع کی گئی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments