لاہور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،

نوٹیفکیشن جاری مناظرے، مباحثے اور مسلکی تقاریر پر فوری پابندی عائد ‘ پابندی کا اطلاق 30 دن کیلئے ہو گا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:17

لاہور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری، پنجاب حکومت نے مناظرے، مباحثے اور مسلکی تقاریر پر فوری پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق 30 دن کے لئے کیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی جانب سے شہر میں دین کے حساس معاملے پر ہر قسم کی بحث اور مباحثے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے لگائی گئی ہے، جو 9 نومبر تک برقرار رہے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت جیسے حساس معاملے پر کسی کو کسی قسم کی بحث کی اجازت نہیں ہو گی، مذہبی سکالرز اور مولوی حضرات سمیت کسی کو کسی مباحثے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نشریات اور شائع شدہ دعوت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :