دیربالا اورگرد ونواح میں 3.5 شدت زلز لے کے جھٹکے

عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:20

دیربالا اورگرد ونواح میں 3.5 شدت زلز لے کے جھٹکے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) دیربالا اورگرد ونواح میں 3.5 شدت زلز لے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علی الصبح دیر بالا اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی پندرہ کلو میٹر جبکہ مرکز دیر بالا شہر تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خو وہراس پھیل گیااور وہ کلمہ طیبہ و استفغار کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فور ی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ۔