خواتین میں مردوں جیسا شعور نہیں ہوتا لہذا انکی ڈرائیونگ پر پابندی برقرار رہنی چاہیے ،سعودی مفتی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:40

خواتین میں مردوں جیسا شعور نہیں ہوتا لہذا انکی ڈرائیونگ پر پابندی برقرار ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):سعودی مفتی شیخ سعد الحجری کا کہنا ہے کہ خواتین میں مردوں جیسا شعور نہیں ہوتا لہذا انکی ڈرائیونگ پر پابندی برقرار رہنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد اس حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔جہا ں مغربی حلقوں نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے وہیں دوسری طرف کچھ مذہبی اور شہری حلقے اسے مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اس حوالے سے سعودی مفتی شیخ سعد الہجری نے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین میں مردوں جیسا شعور نہیں ہوتا لہذا ان پر گاڑی چلانے کے حوالے سے پابندی عائد رہنی چاہیے ہے ۔مفتی الہجری کا مزید کہنا تھا کہ خواتین مردوں کی نسبت آدھی عقل کی مالک ہوتی ہیں اورجب یہی خواتین بازاروں کا رخ کرتی ہیں تو یہ آدھی عقل بھی گھٹ کر ایک چوتھائی رہ جاتی ہے۔ سعودی مفتی کے اس متنازعہ بیان کے بعد ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔جہاں ایک تعداد سعودی مفتی کے بیان کی حمایت کر رہی ہے وہیں ایک بڑی تعداد اس بیان کو نا پسندیدگی کی نظر سے بھی دیکھ رہی ہے ۔