پاکستان کا افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکراتی حل کیلئے سنجیدہ کوششوں پر زور

ا فغان پناہ گزینوں کی جلد وطن واپسی اور پوست کی پیداوار اور منشیات کی اسمگلنگ افغانستان اور خطے کی صورتحال میں استحکام کے حصول کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا ماسکو میں افغانستان بارے ایس سی او رابطہ گروپ سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

پاکستان کا افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے افغان حکومت اورطالبان ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکراتی حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ ا فغان پناہ گزینوں کی جلد وطن واپسی اور پوست کی پیداوار اور منشیات کی اسمگلنگ افغانستان اور خطے کی صورتحال میں استحکام کے حصول کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے یہ بات ماسکو میں افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے افغان پناہ گزینوں کی جلد وطن واپسی اور پوست کی پیداوار اور منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کی اہمیت پر بھی زوردیا جو افغانستان اور خطے کی صورتحال میں استحکام کے حصول کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت دیگر درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ تنظیم کے رکن ملکوں نے افغانستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی متفقہ حمایت کی۔رکن ملکوں نے چین کی اس تجویز کاخیرمقدم کیا کہ وہ اگلے سال کے شروع میں بیجنگ میں میں ہونیوالے افغانستان سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔