پاکستان کے آئین نے قادیانیوں کو مسلمان ماننے سے انکار کیا ہوا ہے تو یہ مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں،مقبول جان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:53

پاکستان کے آئین نے قادیانیوں کو مسلمان ماننے سے انکار کیا ہوا ہے تو ..
پاکستان کے آئین نے قادیانیوں کو مسلمان ماننے سے انکار کیا ہوا ہے تو یہ مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں،مقبول جان لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12اکتوبر2017ء ) :سینئرتجزیہ کا رمقبول جان نے کہا ہے کہ ہماری سکھوں ،ہندؤں ،عسائیوں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کیونکہ وہ اپنے اپنے مذہب کو لے کر چل رہے ہیں لیکن قادیانیوں نے ہمارے مذہب میں مداخلت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمدی نے مذہب میں مداخلت کرتے ہوئے ہماری حدایث کوہمارے کلمہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مذہب پر چل رہے ہیں ،مقبول جان نے کہا کہ مرزاطاہر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کے آئین کو تباہ کر دینا چاہے کیونکہ یہ آئین پاکستان کو ڈبو دے گا ،آئین ٹوٹے گا تب ہی کچھ ہو گا ۔ حالانکہ پاکستان کے آئین کو22کروڑ عوام مانتی ہے ۔آئین کے مطابق کوئی بھی احمدی اپنے آپ کو حضورﷺ کا صحابی یا خلیفہ نہیں کہہ سکتا ۔دراصل یہ تاثر دے کر کوشش کی جا رہی ہے قادیانیوں کا اقلیت میں کوئی حصہ ہے ان کو حقوق دیئے جا سکیں ان کا اقلیتوں میں بھی کوئی حصہ نہیں ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :