Live Updates

الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ عمران خان کے خلاف توہین آمیز گرفتاری وارنٹ جاری کرے،نعیم الحق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:25

الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ عمران خان کے خلاف توہین آمیز ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12اکتوبر2017ء ) : پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلا ف گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سنا کر اسلام آباد ہائی کورٹ کی توہین کی ہے ،الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کے خلاف توہین آمیز گرفتاری وارنٹ جاری کرے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن پر ہم نے پہلے بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور اب بھی کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن کی قانون سے واقفیت بڑی کمزور ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے آج تک کسی کے بھی نا قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری نہیں کئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن بڑا تعصب پسند ہے ۔عمران خان نے کبھی بھی قوانین کو ماننے سے انکار نہیں کیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہمارا کیس چل رہا ہے جس کی تاریخ24اکتوبر ہے ہم نے اس میں الیکشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے اس لئے اس کے حکم کی پابندی لاگو نہیں ہوتی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان خلاف کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں اور 26اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات