اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت کی جانب سے جلد فرد جرم عائد کئیے جانے کے خلاف دائرکی جانے وا لی دخواست خارج کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء): اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئیے جانے کے خلاف دائرکی جانے وا لی دخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

لیکن کیپٹن (ر)صفدر نے احتساب عدالت کی جانب سے اتنی جلدی فرد جرم عائد کئیے جانے کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے سات دن کا وقت ہوتا ہے جبکہ احتساب عدالت صرف چار دن بعد ہی فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کی کوئی ججمنٹ ہے آپکے پاس جس میں کہا گیا ہو کہ سات دن سے پہلے فجرم عائد نہیں کی جا سکتی ۔

اس پر وکیل نے کہا کہ انکے پاس ایسی کو ججمنٹ نہیں ہے ۔جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپکی درخواست نوزائدہ ہے۔اس کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور احتساب عدالت کو اپنی کاروائی معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔